قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس کل ہو گا

بدھ 10 اگست 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس جمعرات کو ہو گا جس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی، امور اور ایشوز کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید کی جانب سے پیش کئے گئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ترمیمی ایکٹ کا بھی جائزہ لے گی۔ اجلاس کی صدارت حامد حسین مگسی کریں گے۔