عمان:10,000,00ڈالر چوری کرنیوالاغیر ملکی شہری گرفتار

بدھ 10 اگست 2016 15:28

عمان:10,000,00ڈالر چوری کرنیوالاغیر ملکی شہری گرفتار

عمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): عمان رائل پولیس نے مسقط سے 270کلومیٹر دور ایبری کے قصبے سے غیر قانونی طور پر مقیم ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کیا لیکن فنگر پرنٹ لینے کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ غیر ملکی شہری پولیس کو 10,000,00ڈالر کی چوری میں بھی مطلوب تھا۔ ملزم 2012میں ایک عرب ملک میں ہونے والی10,000,00ڈالر کی چوری میں شامل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

عمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے تو اس غیر ملکی شہری کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑا تھا ۔ہمیں نہیں پتہ تھا کہ مذکورہ شخص اتنی بڑی رقم کی چوری میں بھی ملوث ہے ۔ واضع رہے کہ ملزم نے عرب ملک میں سکیورٹی افسر بن کر ایک ملین ڈالر چوری کر لیئے تھے ۔ اور وہ عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 2012میں سمندری راسطے سے غیر قانونی طور پر سلطنت میں آیا تھا۔ عمان پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سے چوری کی گئی رقم کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں.