گلگت سکردو روڈ پا کستان مسلم لیگ ن کے دور میں ہی بنے گا ،شیرین اختر

بدھ 10 اگست 2016 15:39

گلگت۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) رکن صو با ئی اسمبلی گلگت بلتستان شیرین اختر نے کہا ہے گلگت سکردو روڈ پا کستان مسلم لیگ ن کے دور میں ہی بنے گا ، گلگت سکردو روڈ کے حو الے سے وزیراعظم پا کستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سمیت پوری صوبائی کابینہ سنجید ہ ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روڈ کا سا ئز کم کیا گیاہے اور نہ ہی پلو ں کو ڈراپ کیا گیا ہے یہ مخالفین کی طرف سے عوام کو گمراہ کر نے کی افواہ ہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم افواہوں اور جھوٹ کی سیا ست پر یقین نہیں رکھتے، عوام کی خد مت ہی ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کوئٹہ بم دھا کوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہو نے وا لے افراد کے پسما ندگا ن سے دلی تعزیت کا اظہا ر کیا ۔

متعلقہ عنوان :