کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے:اقبال چنڑ

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 15:50

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء پنجاب کے وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبہ کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،عرصہ دراز سے جنوبی لاہور کے باسی گندے پانی کے نکاس کے مسائل سے دو چار تھے مگر انتہائی جامع حکمت عملی اپناتے ہو ئے اس سلسلے میں اربوں روپے کی لاگت سے جدید ٹرنک سیوریج بچھانے کا پلان بنایا گیا ہے جس سے جنوبی لاہور کے علاقوں کو سیوریج جیسے مسائل سے نجات حاصل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

مختلف سوسائٹیوں کے وفودسے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ رائے ونڈ روڈ اور کنال بنک روڈ پر ڈالے جانے والے سیوریج کا جائزہ تشکیل کردی کمیٹی اپنی مختلف میٹنگز میں باقاعدگی سے لے رہی ہے، نیسپاک نے اس سلسلے میں جو رپورٹ تیار کی اس میں اس منصوبے پر16290ملین روپے خرچ ہونگے اور3لاکھ38ہزار800کنال رقبہ پر مشتمل رہائشی علاقہ اس سے مستفید ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو سوسائٹیوں کی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مکینوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔