آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

بدھ 10 اگست 2016 16:13

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئیسکو کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں (آج)11اگست صبح6بجے تادن 30:11بجے تک،پارک ویو، دی ایچ اے، اے ڈبلیو او ایچ ایس، مورگاہ، فوجی فاؤنڈیشن، ولایت کمپلکس، بحریہ ٹاؤن، ایکس لائیر کالونی فیڈرز، صبح10بجے تادن 2بجے تک،منصور شہید، عمار (اے او ڈبلیو ایچ ایس)، نیو روات، اولڈ روات، سی ڈبلیو او، پی اے ای سی ایچ ایس، سپارکو، ایچ پی ٹی 3-فیڈرز ، صبح09:30بجے تادن 30:11بجے تک،شاہ پُور، اڈیالہ جیل فیڈرزاورگر دو نواح کے علاقوں کی بجلی بند رہے گی ۔

تاہم کام جلدمکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :