پاکستان ایران اور ترکی کے درمیان ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس 17 اگست سے شروع ہوگا

بدھ 10 اگست 2016 16:14

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) پاکستان ایران اور ترکی کے درمیان ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ فریم ورک معاہدے (ٹی ٹی ایف اے)کو حتمی شکل دینے کیلئے ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس 17اور 18اگست کو ہو گا۔ وزارت مواصلات کے ذرائع کے مطابق یہ مشترکہ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس ہے۔ ٹی ٹی ایف اے کے تحت اسلام آباد، تہران، استنبول ریل کوریڈور اور اسلام آباد تہران استنبول روڈ کوریڈور پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ریل کوریڈور کو دوبارہ فعال بنانے کے لئے ضروری معاملات طے کیے جا رہے ہیں جبکہ روڈ کوریڈور جلد کام شروع کر دے گا۔ تینوں ممالک کے ورکنگ گروپ کے اعلیٰ سطح کے آئندہ اجلاس میں ریل اور روڈ کوریڈورز کو فعال بنانے کے معاملات پر تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔ ٹی ٹی ایف اے کا بنیاد مقصد ای سی او ریجن کے ممالک کو تجارت کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ای سی او کے 8رکن ممالک ٹی ٹی ایف اے کی پہلے ہی توثیق کر چکے ہیں جن میں آذربائیجان، افغانستان، ایران، کرغزستان، تاجکستان، قازختسان ، پاکستان اور ترکی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :