فرانس کی اقتصادی شرح نمو میں بہتری

بدھ 10 اگست 2016 16:15

پیرس ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) فرانس نے کہا ہے کہ تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو بہتری کی جانب لوٹ رہی ہے۔

(جاری ہے)

بینک آف فرانس کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ملک میں اقتصادی شرح نمو صفر فیصد رہی تاہم موجودہ سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں 0.3 فیصد اضافے کا امکان ہے۔بینک کا کہنا تھا اسے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے خدشات ہیں تاہم آٹو موبائل انڈسٹری پیداوار مسائل کے باعث فی الوقت مستثنی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خدمات کا شعبہ ترقی تو کررہا ہے مگر اس کی رفتار ماضی کی نسبت انتہائی کم ہے۔

متعلقہ عنوان :