ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیئے ووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتاہے، نثاراحمد کھوڑو

بدھ 10 اگست 2016 16:26

کراچی ۔ 10اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ اور وزیر خوراک و پارلیمانی امور نثاراحمد کھوڑونے کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے ، ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیئے ووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتاہے۔ بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ووٹرلسٹوں میں نام کا اندراج کرانا قومی فر ض ہے۔

(جاری ہے)

اسلیئے پارٹی کارکنان کو چاہیے کہ وہ اس قومی فرض میں اپنا بھرپو کردار ادا کریں اور29اگست تک اپنے حلقوں میں لوگوں کے ووٹرزلسٹوں میں نام اندراج کرائیں ۔انہوں کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اس لیئے ووٹرلسٹوں میں نام داخل کروانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابقہ عہدیداران ، کارکنان ، منتخب نمائندوں، لوکل گورنمنٹ کے نامزد چیئرمینزاور وائس چیئرمینزکو چائیے کہ ووٹرز لسٹوں میں نام داخل کرانے کے مرحلے میں عوام میں شعور بیدار کریں ۔

متعلقہ عنوان :