ھنگو میں دو غیر سرکاری تنظیموں کی بے قاعدگیوں کا مسئلہ سنگین
اورکزئی میں’ سی ای آر ڈی‘ این جی او کی سرگرمیوں پر پابندی عائد
بدھ 10 اگست 2016 16:42
(جاری ہے)
اورکزئی ایجنسی کے ایم این اے غازی گلاب جمال اورکزئی نے قبائلی اقوام کے عمائدین اور ملکان پر مشتمل ایک قومی گرینڈ جرگہ سے خطاب میں کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں بیرونی عالمی اداروں کی تعاون سے کام کرنے والی این جی او” سی ای آر ڈی“ کی جاری پروجیکٹس میں مقامی تعلیمی یافتہ افراد کویکسر نظر انداز کر کے باہر اضلاع کی غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں ہیں اور قبائلی علاقہ اورکزئی کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا جو کہ نا قابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزکورہ این جی اوز کو انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود سرگرمیاں جاری رکھنا قانون کے ساتھ مزاق ہے۔اگر فوری طور پر ”سی ای آر ڈی“ ارگنائزیشن کی اورکزئی ایجنسی میں سرگرمیاں بند نہیں کرائی گئی تو قومی روایات کے مطابق خود نوٹس کیا جائے گا۔ دریں اثنا ڈبلیو ایف پی اور یونیسف کی تعاون سے ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کے تحت ضلع ہنگو میں سرگرم عمل این جی او” پیس “میں بھی بے قاعدگیوں اور بد عنوانیوں کے انکشافات پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ عوامی شکایات کی بھر مار کے مطابق کہ پیس ارگنائزیشن کوفراہم شدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے فوڈ سپلیمینٹس اوپن مارکیٹ مہنگے داموں فروخت جبکہ ضلع ہنگو میں قائم کردہ چھ نیوٹریشن سنٹرز میں کاغذی کاروائیاں کر کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہمی کے بجائے اکثر اوقات مراکز اغیر فعال اور بند رہ کر ہزاروں مریضوں کو ذلیل و خوار کر دیا جاتا ہے۔ پراجیکٹ کوارڈینیٹر سمیت اکثریتی ذمہ دار اہلکاران فرائض سے رپوش ہونے سے ”پیس “ ارگنائزیشن عوام کے لئے درد سر بن کر تجارتی منڈی تبدیل ہو کر ڈبلیو ایف پی، حکومت، ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کے نظروں سے اوجھل ہو کر بغیر این او سی حاصل کئے پوشیدہ سرگرمیوں میں مصروف ہے جس پر علاقہ عمائدین اور عوام کو تحفظات اور خدشات درپیش ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.