تحریک انصاف کے رہنماؤں کا یعقوب طاہر اظہار کے بیٹے عزیریعقوب کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 10 اگست 2016 16:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، شاہ محمود قریشی، جہانگیر خان ترین، اعجاز احمد چوہدری ، عبدالعلیم خان، سرور چوہدری،صمصام بخاری، میاں محمود الرشید، شعیب صدیقی، ولید اقبال، ملک اعظم ، ڈاکٹر شاہد صدیق اور اشتیا ق ملک نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر یعقوب طاہر اظہار کے بیٹے عزیریعقوب پارٹی کارکنان عثمان حمزہ کے پھوپھا اور فضل خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا او ردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

متعلقہ عنوان :