تحصیل مونسپل آفیسر کہوٹہ کی غفلت ،ڈرائیوروں نے تجاوازت کی آڑ میں غریب دکاندار وں کاجینا حرام کر دیا

بدھ 10 اگست 2016 16:48

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) تحصیل مونسپل آفیسر کہوٹہ کی غفلت ٹی ایم اے کہوٹہ کے ڈرائیوروں کاتجاوازت کی آڑ میں غریب دکاندار وں کاجینا حرام کر دیاٹی ایم اے کہوٹہ کے ڈرائیوروں نے دوکانداروں کا بے جا تنگ کر نا اپنا وطیر ہ بنا رکھا ۔

(جاری ہے)

اگرکسی دوکاندار کا تھواڑ سا بھی سامان دوکان کے باہر پڑا ہو تو یہ ٹی ایم اے کہوٹہ کے دوکاندار اس غریب آدمی کا جینا مشکل کر دیتے ہیں ۔

کہوٹہ کے متعدددوکاندار ان کے "بیسٹ فرنڈ"بھی ہیں کیونکہ جو ان کا "خیال"رکھتے ہیں یہ ان کا بھی"خیال"رکھتے ہیں اور جو دوکاندار ان کا ذرہ برابر بھی"خیال"ناں رکھے یہ اس زندگی دوزخ بنا دیتے ہیں کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء نے ڈی سی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :