دفاعی اداروں پر تنقیدملک کیخلاف سازش ہے ‘ چوہدری محمدسرور

بدھ 10 اگست 2016 16:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں پر تنقیدملک کیخلاف سازش ہے حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،حکومت کو ایسے سازشی عناصر کیخلاف سخت ایکشن لینا چاہیے، دہشت گردی کیخلاف سب زیادہ قر بانیں پاک افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے دیں ہیں،حکمران عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی بجائے پورے ملک سے دہشت گردی کا صفا یا کر یں،حکومت کو اپنی تر توجہ ملک میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے پر دینا ہوگی ۔

بدھ کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ دینے والے دفاعی اداروں پر تنقید کر نیوالے ملک اور قوم کے دشمن ہیں جو ملک کیخلاف سازش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کر نا ہے تو پھر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور حکومتوں کو افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں کو مضبوط کر نا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران بھی دفاعی اداروں پر تنقید کا نوٹس لینے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ دفاعی اداروں پر تنقید کر نیوالوں کے خلاف آ ئین وقانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکمرانوں کی تر جیح میں شامل نہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی بجائے پورے ملک سے دہشت گردی کا صفا یا کر یں۔