کشمیر تعمیر و ترقی کا نہیں بھارت سے آزادی حاصل کرنے مسئلہ ہے ‘کشمیری عوامہ تعمیر و ترقی کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور نہیں کرتے بلکہ حق ِ آزادی کیلئے قربانیاں پیش کرتے ہیں ‘نریندر مودی ایسے بیانات سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے پوری دنیا نے کشمیر کو عالمی مسئلہ قراردیا ہے ‘کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کر رہے ہیں

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد یوسف نقاش نے نریندر مودی کے بیان مسترد کر دیا

بدھ 10 اگست 2016 16:57

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور چیئرمین اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر محمد یوسف نقاش نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کو سخت الفاظ میں رد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسلئہ تعمیر و ترقی developmental issue ہے۔ نقاش نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک کروڑ 30لاکھ لوگوں کے مستقبل کا مسئلہ ہیں جو بھارتی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں۔

اخبار کیلئے جاری بیان میں محمد یوسف نقاش نے کہا کہ کشمیری عوامہ تعمیر و ترقی کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور نہیں کرتے بلکہ حق ِ آزادی کیلئے قربانیاں پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ایسے بیانات سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہے کیونکہ پوری دنیا نے کشمیر کو عالمی مسلئہ قراردیا ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نقاش نے کہا کہ اگر بھارتی وزیر اعظم کے بیان میں کوئی صداقت ہوتی تو کشمیریوں پر گولیوں اور پیلٹ کی برسات نہ ہوتی اور نہ ہی بھارت کشمیر کو فوج کے حوالے کردیتا ، دنیا کے کسی بھی کونے میں آج تک نہیں دیکھا گیا کہ لوگوں کو تعمیر و ترقی کی مانگ کرنے پر ہلاک کیا گیا ہو، حقیقت یہ ہے کہ کشمیری عوام اپنی تحریک آزادی کو اس کے پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے کمر بستہ ہوچکے ہیں۔

حریت رہنما نے نئی دہلی میں بیٹھے حکمران اور یہاں ریاست میں ان کے حواریوں پر وار کرتے ہوئے کہا کہ پوری وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ،یہاں لوگوں کا دم گھُٹ رہا ہے اور ہر نفس کو اپنی جان کا خطرہ محسوس ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے وحشی فوج ہمارے نوجوانوں کو شہید کرتے جارہے ہیں اور ہمارے بچوں کے آنکھوں کی بینائی چھینی جارہی ہیں اوردوسری طرف بھارتی وزیر اعظم کشمیر میں حالات کو تعمیر و ترقی کا مسلئہ قرار دے رہے ہے ، اس طرح نریندر مودی اور اس کے ساتھی صرف اور صرف اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

نئی دہلی اور اس کے حواریوں کے نام اپنے پیغام میں محمد یوسف نقاش نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و جبر سے ان کے حوصلوں کو زیر نہیں کیا جاسکتاکیونکہ اس قوم نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا عہد کیا ہوا ہے۔