مقبوضہ وادی میں جاری قیامت صغریٰ پراقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے‘ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے لازوال کوششیں تاریخ اسلامی کا سنہری باب ہیں

آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات معروف مذہبی سکالر علامہ عطاء اللہ علوی کا اجتماع سے خطاب

بدھ 10 اگست 2016 17:01

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) مقبوضہ وادی میں جاری قیامت ضغریٰ پراقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے‘ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے لازوال کوششیں تاریخ اسلامی کا سنہری باب ہیں‘ بھارت کا مقبوضہ کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کو تلوار کے زور پر غلام بنانے کے خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات معروف مذہبی سکالر علامہ عطاء اللہ علوی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا بھارتی سامراج کشمیری مسلمانوں کو یرغمال رکھنے اور غلامی میں جکڑنے کے لیے طرح طرح کے مظالم ڈھارہاہے جن کو دیکھ کر انسانیت شرماجاتی ہے۔ انھوں نے کہا اقوام متحدہ کشمیرکے مسلمانوں کو انصاف اور آزادی دلانے کے لیے کردار اداکرے اور بھارتی درندہ صفت عناصر کو بے نقاب کرے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کشمیرکے مسلمانوں کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے مسلمان پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اس حقیقت کو واضح کررہے ہیں کہ بھارت تلواروں، اسلحے کے زور پر انھیں کبھی بھی غلام نہیں بناسکتا۔ انھوں نے کہا مقبوضہ وادی میں جاری قیامت ضغریٰ پراقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے لازوال کوششیں تاریخ اسلامی کا سنہری باب ہیں۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کو تلوار کے زور پر غلام بنانے کے خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاانھوں نے کہا بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں پر قیامت پرپاکردی گئی ہے ۔

انسانیت سوز مظالم نے بھارت کا چہرہ عالمی دنیاپر واضح کرتے ہوئے ثابت کیاہے کہ بھارت انسانیت کا دشمن اورمسلمانوں کا قاتل ہے ۔ بھارت کے جبراور تشدد کے سامنے مقبوضہ وادی کے مسلمان کبھی بھی نہیں جھک سکتے۔ انھوں نے کہا آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور ریاستی تشخص کو اجاگرکرتی رہے گی۔ انھوں نے کہا جمعیت کے کارکنان مفتی اعظم کشمیرمحمدرویس خا ن ایوبی اور مولاناقاضی محمودالحسن اشرف کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔

متعلقہ عنوان :