حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داریاں نبھانے کی اہل نہیں تو اقتدار سے الگ ہو جائے ‘ عابد حسین صدیقی
ملک میں وحشت بن کر نازل ہونیوالی دہشت گردی اور بدامنی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے ‘ رہنما ء پاکستان پیپلز پارٹی کی گفتگو
بدھ 10 اگست 2016 17:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داریاں نبھانے کی اہل نہیں تو اقتدار سے الگ ہو جائے ملک میں وحشت بن کر نازل ہونیوالی دہشت گردی اور بدامنی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار ہی نظر نہیں آتا۔
اُن کی ترجیحات میں سڑکیں اور پلوں کی تعمیر ہے حکومت دہشت گردی کی ہر واردات کے بعد رسمی افسوس اور ہمدردی کا اظہار ضرور کیا جاتا ہے اور شہداء و زخمیوں کے لواحقین کو امداد کے چند ٹکڑے بھی خیرات کر دیئے جاتے ہیں اور اسکے ساتھ ہی یہ رٹارٹایا فقرہ بھی ادا ہو جاتا ہے کہ آخری دہشت گرد کے مارے جانے تک ہم دہشت گردی کی جنگ جاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
جبکہ نیشنل ایکشن پلان کی کئی شقوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمد ہو گیا ہوتا تو یقیناً سانحہ کوئٹہ کی نوبت نہ آتی۔ انہوں نے حکومت سے فی الفور ایک نئی اے پی سی طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پروگرام پر نظرثانی کرکے اسے مزید موثر بنایا جائے اور اس کو مکمل عملی جامہ پہنانے کے بھی موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.