محکمہ تعلیم میں چور دروازے بند کر دیئے گئے ہیں ، آئندہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، حاجی محمد ابراہیم ثنائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان
بدھ 10 اگست 2016 17:16
سکردو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر تعلیم و اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں چور دروازے بند کر دیئے گئے ہیں اور آئیندہ بھی کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اساتذہ کی بھرتی کیلئے ہونیوالے ٹیسٹ اور انٹرویوز کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پہلی بار انکی حکو مت نے جدید معیار کے مطابق شفاف انداز میں ٹیسٹ منعقد کرائے ہیں تاکہ ہر طرح سے چھان بین مکمل کرنے کے بعد اہل اور قابل افراد کو تدریسی جیسے قابل احتر ام پیشے میں خدمات کے لیئے ملازمت پر رکھا جا سکے۔
انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے نصب العین کے تحت سفارش کلچر کا خاتمہ کرکے میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
نظام تعلیم کو ٹھیک کرنے کے لیئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اور اس سلسلے میں جدید ممالک کے طرز تعلیم کا مطالعہ کیا جا رہا ہے تاکہ اس طرح کا بہتر انداز تعلیم یہاں بھی اپنایا جا سکے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جو بھی نظام تعلیم اپنایا جائے گا وہ اسلامی تقاضوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہوگا اور ہم اسے گلگت بلتستان میں رائج کریں گے۔
سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے اور سکولوں کو جدید تدریسی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ن لیگ کی صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔ انکا کہناتھا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انکی پوری ٹیم اس نظام میں مثبت تبدیلیا ں لانے کیلئے پر عزم ہے اور عوام کو جلد ہی واضح فرق نظر آ جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.