عبدالباسط گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

بدھ 10 اگست 2016 17:41

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء)عبدالباسط گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔عنقریب کثیر تعدادمیں دوسرے اراکین بھی مستعفی ہونگے ۔

(جاری ہے)

جے ڈی ایم گورنمنٹ ہائی سکول نیچارہ عبدالباسط نیچاری جی ٹی اے بی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں جی ٹی اے بی کے ضلعی قیادت کے ناروا رویہ کے خلاف بطور احتجاج مستعفی ہورہا ہوں ۔عنقریب کثیر تعدادمیں دوسرے اراکین بھی مستعفی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کرینگے۔