نیب بلوچستان کیجانب سے نوٹس لینے کے باوجود ٹھیکیدا ر نے روڈکا کام تا حال مکمل نہیں کیا

بدھ 10 اگست 2016 17:41

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) وڈھ ٹک روڈ پر کام نہ ہونے اور روڈ کی کام سے راہ فرار ہونے کے بعد ٹھیکیدار کے خلاف نیب بلوچستان کیجانب نوٹس لینے کے باوجود ٹھیکیدا ر نے روڈ کی کام تا حال مکمل نہیں کی ہے ٹک روڈ منصوبہ کرڑوں کی لاگت سے تیار ہونا تھامیں روڈ پر کام شروع کیا گیا تھا مگر درمیان میں ٹھیکیدار نے روڈ کی کام کو مکمل طور پر بند کرکے اپنا سارا سامان کہیں اور شفٹ کیا تھاروڈ کے اوپر جابجا ناقص قسم کی روڑی پتھرڈال دی تھی جس کی کی وجہ سے اب علاقہ کے عوام اس منصوبے کو ترقی کی بجائے اپنے لئے ایک عزاب سمجھتے ہیں روڈ پر گاڈیوں کی سفر نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے عوام کسی ایمرجنسی کی صورت میں سخت مشکلات سے دو چار ہے اہلیانہ ٹک نے نیب حکام سے دوبارہ فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے چند ماہ قبل نیب بلوچستان نے مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف نوٹس لیکر نیب کی ایک ٹیم نے روڈ کا دورہ کیا تھا اور ٹھیکیدار کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ روڈ کی نامکمل کام کو اس سال جون تک مکمل کریں لیکن ٹھیکیدارنے نیب کی نوٹس اور اس سال جون میں روڈ کی کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کو ھوا میں اڑا کرابھی تک بھی روڈ کی کام مکمل نہیں کیا ہے اور کام وہی پر کاروکا ہواہے اہلیان ٹک نے مذکورہ ٹھیکیدار کے سست روی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ دوبارہ نیب حکام کو روڈ کی دورہ کرنے کی اپیل کی ہے شہریوں کے مطابق روڈ پر ناقص قسم کے میڑیل اور روڑی پھتر رکھنے کی وجہ سے روڈ پر ان کا سفر کرنا محال بن کیا گیا ہے روڈ پر روڑی ڈالینے اور کافی عرصے سے کام نہ ہونے کی وجہ سے تنگ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ٹھیکیدار روڈ پر کام نہیں کرنا چاہتا ہے تو برائے مہربانی روڈ پر روڑی وغیر کا ہٹا کر ان کو عزاب سے نجات دیں ۔

متعلقہ عنوان :