سید خورشید شاہ کی حکومت کو دہشتگردی کیخلاف پارلیمانی ایکشن کمیٹی بنانے کی پییشکش

حکومت دہشتگردوں سے اکیلے نہیں لڑسکتی،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سب کو مل کرلڑنا ہوگا،مکمل حمایت کے باوجود حکومتی وزراء پی پی حکومت پرتنقید کررہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈرکاقومی اسمبلی میں اظہارخیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 اگست 2016 17:41

سید خورشید شاہ کی حکومت کو دہشتگردی کیخلاف پارلیمانی ایکشن کمیٹی بنانے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اگست2016ء) :قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے حکومت کو دہشتگردی کے خلاف پارلیمانی ایکشن کمیٹی بنانے کی پییشکش کردی ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشتگردوں سے اکیلے نہیں لڑسکتی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب کو مل کرلڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک پیش کش کی ہے کہ ایک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پارلیمانی ایکشن کمیٹی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کے معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے مکمل حمایت کے باوجود حکومت کے وزراء پوائنٹ سکورنگ اور پی پی حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔آج تو حکومت کے حلیف اور کابینہ کے وزراء بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔ مگر اپوزیشن نے ہر معاملے پر حکومت کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے وزراء کا یہی رویہ ہے جس کے خلاف ہمیں ایوان سے واک آؤٹ کرنا پڑتا ہے۔