دشمنوں کے مکروہ عزائم خاک میں ملائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ،پاکستان میں ترقی کے امکانات سامنے آرہے ہیں، محمد نواز شریف

آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان قومی قیادت کا اتفاق رائے سے منظور کر دہ ایجنڈا ہے جسے ہر قیمت پرمکمل کیا جائیگا ٗ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں نے سینکڑوں دہشتگردانہ منصوبے ناکام بنائے ٗ ہر مکتبہ فکر ٗ ٗ عقیدے ٗ برادری ٗ رنگ ونسل کے لوگوں کیلئے پاکستان کو محفوظ سرزمین بنانا ہمارا مشن ہے ٗ پاکستان کے عوام ٗ حکومت ٗ مسلح افواج ٗ پولیس اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور انشاء اﷲ متحد رہیں گے ٗنواز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

بدھ 10 اگست 2016 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دشمنوں کے مکروہ عزائم خاک میں ملائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ،پاکستان میں ترقی کے امکانات سامنے آرہے ہیں، سی پیک کے تحت منصوبوں سے روشن ہوئے امکانا ت کی وسیع دنیا دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہی ، مقابلہ کر نے کیلئے ہمارا متحد رہنا بے حد ضروری ہے ہمارا اتحاد شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے،کوئٹہ واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کانتیجہ ہے ٗ ہمارا اتحاد شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے ٗسرحدوں کی حفاظت کر نے کیساتھ ساتھ سرحدوں کے اندر زندگی کومحفوظ بنانا بھی قومی سلامتی اداروں کی ذمہ داری ہے ٗ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان بھرپور انداز کے ساتھ دنیا بھر میں آگاہی کی مہم چلا رہا ہے ٗان حالات میں خاموش نہیں رہ سکتے ٗہمارے قومی سلامتی کے ادارے سخت اقدامات کر نے میں حق بجانب ہیں ٗ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان قومی قیادت کا اتفاق رائے سے منظور کر دہ ایجنڈا ہے جسے ہر قیمت پرمکمل کیا جائیگا ٗ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں نے سینکڑوں دہشتگردانہ منصوبے ناکام بنائے ٗ ہر مکتبہ فکر ٗ ٗ عقیدے ٗ برادری ٗ رنگ ونسل کے لوگوں کیلئے پاکستان کو محفوظ سرزمین بنانا ہمارا مشن ہے ٗ پاکستان کے عوام ٗ حکومت ٗ مسلح افواج ٗ پولیس اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور انشاء اﷲ متحد رہیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ آج میں انتہائی غم زدہ کیفیت میں اس ایوان سے مخاطب ہوں مجھے اپنے پیاروں کی شہادت کا دکھ ہے کوئٹہ میں ہونے والا دہشتگردی کا گھناؤنا واقعہ پوری قوم کوسوگوار کر دگیا ہے مگر ہر نیا غم ہمارے لئے نئی قوت کا باعث بنتا ہے ہم نے دہشتگردی کو ختم کر نے کا عزم کیا ہے اور جس پر پوری قوم متحد اور متفق ہے ہمارے اس عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی ٗہم پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور دہشتگردی کا قلع قمع کر کے دم لینگے ٗگمراہ عناصر جس نظریے کے تحت ہمارے دشمن ہوگئے ہیں یہ وہی نظریہ ہے جس نے بینظیربھٹو کو شہید کیا ٗجس نے صفورہ گو ٹھ میں اسماعیلی برادری کو نشانہ بنایا جس نے ہزارہ برادری کے لوگوں کو شہید کیا جس نے پشاور میں چرچ کو نشانہ بنایا جس نے آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کو خون میں نہلایا جس نے ملک بھر میں ہر طبقہ فکر اور شعبہ زندگی کے لوگوں کے سرکردہ نمایاں اور ممتاز افراد کو شہد کر نے کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری کو نشانہ بنایا یہ وہی نظریہ ہے جو ہمارے طرز زندگی ٗ ہمارے آئین ٗ عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں کا دشمن ہے ہمارے عوام کا دشمن ہے ہم نے ہر قیمت پر انشاء اﷲ اس نظریہ کو شکست دینی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ کوئٹہ میں ہائی کوٹ بار کے صدر کی ٹارگٹ کے بعد ہسپتال میں جمع ہونے والے وکلاء ٗ صحافی اور سول سوسائٹی کے لوگ دہشتگردی کی زد میں آئے اور شہید کر دئیے گئے یہ واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کانتیجہ ہے جس کے پیچھے کام کر نے والا ذہن انتہائی مکروہ عزائم کا حامل ہے یہ وہی ذہن ہے جو پاکستان میں امن ومان کو بہتر ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا خاص طورپر بلوچستان کی صورتحال میں جو بہتری پیدا ہو چکی تھی اسے تباہ کر نا ہمارے دشمن کے مقاصد میں شامل ہے مگر ہم ان کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے پاکستان میں ترقی کے امکانات سامنے آرہے ہیں بالخصوص سی پیک کے تحت بنائے جانے والے منصوبوں سے روشن ہوئے امکانا ت کی وسیع دنیا ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے ان کا مقابلہ کر نے کیلئے ہمارا متحد رہنا بے حد ضروری ہے ہمارا اتحاد شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے آپ جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان بھرپور انداز کے ساتھ دنیا بھر میں آگاہی کی مہم چلا رہا ہے ان حالات میں خاموش نہیں رہ سکتے ہمارے قومی سلامتی کے ادارے سخت اقدامات کر نے کے حق بجانب ہیں ٗسرحدوں کی حفاظت کر نے کے ساتھ ساتھ سرحدوں کے اندر زندگی کومحفوظ بنانا بھی ان کی ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھا رہے ہیں ہر مکتبہ فکر ٗ ٗ عقیدے ٗ برادری ٗ رنگ ونسل کے لوگوں کیلئے پاکستان کو محفوظ سرزمین بنانا ہمارا مشن ہے ٗ ہمارے سے مراد ہماری حکومت نہیں بلکہ یہاں بیٹھی ہوئی تمام پارٹیوں اور قوم کا مشن ہے یہی قائد اعظم کاوژن بھی تھا جن اظہار ان کے فرمودات میں موجود ہے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان قومی قیادت کا اتفاق رائے سے منظور کر دہ ایجنڈا ہے جسے ہر قیمت پرمکمل کیا جائے گا تمام سیاسی اور عسکری قیادت اس کا تہیہ کر چکی ہے انہوں نے کہاکہ اس ایوان کی وساطت سے پاکستان کے غیور عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے دن رات دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے میں مصروف ہے ایک طرف مسلح افواج ٗ قانون نافذ کر نے والے اداروں کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں تو دوسری طرف انہی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے سینکڑوں دوسرے ایسے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے جن کا براہ راست ہدف پاکستان کی بنیادی اساس ہے ان منصوبوں میں تمام پاکستانی نشانہ تھے ٗکسی اکائی کی کوئی تمیز نہیں تھی ٗمسلح افواج سے لیکر عام شہریوں تک ہر پاکستانی قوم کے دشمنوں کا ہدف تھا قانون نافذ کر نے والے ادارے اور انٹیلی ایجنسیاں کامیابی سے اپنا کام کررہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کچھ سال قبل کے پاکستان سے کہیں زیادہ محفوظ اور کہیں زیادہ توانا ہے وزیر اعظم نے کہاکہ میں ایک بار پھر یہ کہنا چاہوں گا کہ پاکستان کے عوام ٗ حکومت ٗ مسلح افواج ٗ پولیس اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور انشاء اﷲ متحد رہیں گے ۔