مشتاق احمدغنی میرے بھائی ہیں انہوں نے بیان دیانہیں بلکہ دلوایاگیاہے، انجینئر امیر مقام

بدھ 10 اگست 2016 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق احمدغنی کے ایک اخباری بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مشتاق احمدغنی میرے بھائی ہیں انہوں نے بیان دیانہیں بلکہ دلوایاگیاہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مشتاق احمدغنی انکے دوست اوربھائی ہیں،مشتاق احمدغنی نے سابق دورمیں میرے ساتھ 10سال کام کیااورصوبائی جنرل سیکرٹری کے عہدے پرفائزتھے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزپشاورمیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پروقارجلسے نے پاکستان تحریک انصاف کے گاڑی کے پیہوں سے ہوانکال دی ہے اورعوام کوکھرے اورکھوٹے کاپتہ چل گیا۔

متعلقہ عنوان :