تجارت و ترقی میں پاکستان و برطانیہ تعلقات میں بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں:قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 17:49

اسلام آباد ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) پاکستان میں برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر مسٹر پیٹرک موڈی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم ملک سے جس سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تجارت اور ترقی میں پاکستان اور برطانیہ حلیف ہیں اور ہم دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافہ کیلئے کوشاں ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہم تاجر خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے اور انکی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل کی قیادت میں تاجر خواتین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں برٹس بزنس سینٹرز بنائے جا رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام اور کاروباری برادری قریب آئے گی جبکہ دو طرفہ تجارت میں بھی اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اضافہ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ برطانیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مدد سے پاکستانیوں کو با اختیار بنانے کی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، مائیکرو فنانس قرضے لینے والوں کی تعداد میں ساٹھ لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس میں سے نصف خواتین ہیں۔ پنجاب سکل ڈویپلمنٹ فنڈ کی مدد سے خواتین کو تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے غریب خواتین کی مدد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ثمینہ فاضل نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات ہیں اور ہم تجارتی رابطوں کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں بر ٹش بزنس سینٹرکے قیام سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے مابین تعاون بڑھے گا جبکہ تاجر خواتین کیلئے بھی نئے مواقع سامنے آئینگے۔

متعلقہ عنوان :