جدہ: سکول کے نائب پرنسپل سے مارپیٹ کرنے والے سعودی طالبعلموں کو کوڑے لگانے کا حکم

بدھ 10 اگست 2016 17:53

جدہ: سکول کے نائب پرنسپل سے مارپیٹ کرنے والے سعودی طالبعلموں کو کوڑے ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): سعودی عرب کی عدالت کے جج نے دو سعودی طالب علموں کو اپنے سکول کے نائب پرنسپل سے طلبہ کے سامنے مارپیٹ کرنے پر کوڑوں کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی طالب علموں نے سکول سے نکالے جانے کی شکایت پر نائب پرنسپل سے مارپیٹ کی تھی ۔

(جاری ہے)

نائب پرنسپل نے عدالت میں بتایا کہ اس نے بچوں کو صرف پڑھائی کی طرف توجہ دینے کا کہا تھا. لیکن بچے اس بات پر غصہ ہوگئے اور انہوں نے مل کر مجھے سب طالب علموں کے سامنے مارنا شروع کر دیا۔ عدالت نے دونوں طالب علموں پرایک سال تک سکول جانے پر پابندی بھی عائد کی ہے ۔ اور ان سے ایسی حرکت نہ کرنے کی دستاویز پر دستخط کرنے کا حکم بھی دیاہے ۔