حکومت سول سروسز کے تمام گروپس کے افسران کے مسائل حل کرہی ہے،سکندر شیرپاؤ

بدھ 10 اگست 2016 17:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سول سروسزکے تمام گروپس سے تعلق رکھنے والے افسران کے جائز مطالبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کررہی ہے تاکہ نہ صرف وہ پوری دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرسکیں بلکہ بروقت اور احسن طریقے سے سرکاری امور نمٹائے جا سکیں اور صوبائی حکومت کے مثبت اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل میں کوئی رکاؤٹ آڑے نہ آ سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں پی ایم ایس ،پی سی ایس اور پی اے ایس افسران کے مسائل و مطالبات کیلئے صوبائی حکومت کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ، وزیر اعلیٰ کے مشیر اطلاعات مشتاق احمد غنی اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پی اے ایس، پی ایم ایس اور پی سی ایس سروسز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور افسران جن میں عبداﷲ خان محسود، مشتاق جدون ، خالد خان عمر زئی ،، ڈاکٹر فخر عالم، ظہیر الاسلام،ریاض محسود ، ساجد جدون ،ذاکر حسین ،سید عبدالجبار شاہ،شکیل قادر، ظاہر شاہ،منتظر شاہ اور فیاض علی شاہ شامل ہیں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور افسران نے کمیٹی کو اپنے بعض مطالبات پیش کئے ۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نے افسران کو یقین دلایا کہ حکومت تمام سروسز کے افسران کے تجربات سے استفادہ اٹھانا چاہتی ہے اور ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ تمام سروسز کے افسران ہمارے لئے عزت و احترا م کا مقام رکھتے ہیں جن کے بیشتر مسائل حل ہو چکے ہیں اور کمیٹی ان کے باقی مسائل کے ازالے کیلئے اپنی طرف سے بھرپورکوششیں کریگی ۔

متعلقہ عنوان :