دبئی: سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کو تین سال قید کی سزا دی جائے گی: وزارتِ داخلہ

بدھ 10 اگست 2016 18:07

دبئی: سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کو تین سال قید کی سزا دی جائے ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر کسی کے متعلق غلط خبریں، یا کسی واقعہ کے بارے میں افواہیں پھیلانے والے افراد کو تین سال قید کی سزا بھگتنا پڑ سکتی ہے ۔ اس وقت سوشل میڈیا دنیا جہان کی معلومات کا ایک اہم ترین ذریعہ بن گیا ہے ۔ لیکن اس کا غلط استعمال کرنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیئے ۔

(جاری ہے)

جھوٹی افواہوں سے ملک کی سکیورٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ایسی حرکت کرنے والے افراد کو ایک ماہ سے لیکر تین سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر بغیر حوالے یا غیر تصدیق شدہ پیغامات یا مواد اَپلوڈ کیا جاتا ہے ۔ غیر تصدیق شد ہ خبروں کو اپلوڈ کرنے والے افراد کو مستقبل میں ان باتوں کا خیال رکھنا ہو گا۔ ورنہ ان کو ایک ماہ سے لیکر تین سال کی قید ہو سکتی ہے.