عوام ووٹرزلسٹوں میں نام کا اندراج کراکر اپنا قومی فرض نبھائیں،نثاراحمد کھوڑو

ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیئے ووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتاہے،وزیر خوراک و پارلیمانی امور سندھ

بدھ 10 اگست 2016 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ اور وزیر خوراک و پارلیمانی امور نثاراحمد کھوڑونے کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے ، ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیئے ووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتاہے، ووٹرلسٹوں میں نام اندراج کرانا قومی فر ض ہے۔اسلیئے پارٹی کارکنان کو چاہیے کہ وہ اس قومی فرض میں اپنا بھرپو کردار ادا کریں،29اگست تک اپنے حلقوں میں لوگوں کے ووٹرزلسٹوں میں نام اندراج کرائیں ۔

آج بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں نثاراحمد کھوڑو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔شہیدذوالفقارعلی بھٹونے عوام کے ووٹ کی طاقت سے آمریت کا مقابلہ کیا اور عوام کی طاقت کو حقیقی سرچشمہ قراردیااسلیئے ووٹرلسٹوں میں نام داخل کروانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابقہ عہدیداران ، کارکنان ، منتخب نمائندوں، لوکل گورنمنٹ کے نامزد چیئرمینزاور وائس چیئرمینزکو چائیے کہ ووٹرز لسٹوں میں نام داخل کرانے کے مرحلے میں عوام میں شعور بیدار کریں اورہر اول دستے کے طور پراپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اُ ن کی رہنمائی کریں۔

نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ووٹرلسٹوں میں نام داخل کرانے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پی پی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھیجیں تا کہ اس قومی مرحلے میں سرگرم کردار ادا کرنے والے سابقہ نمائندوں ،کارکنان، منتخب عہدیداروں ،نامزد چیئرمینزاور وائس چیئرمینزکی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پارٹی چیئرمین کو پیش کرسکے۔

متعلقہ عنوان :