وزیر اعظم اسمبلی کے خطاب کی رسمی کاروائی سے آگے بڑھیں ،عملی اقدام کرنے ہوں گے ‘عبدالعلیم خان
عمران خان کی مخالفت میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے فلاحی منصوبوں کے خلاف حکومتی مہم جوئی قابل مذمت ہے
بدھ 10 اگست 2016 18:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اسمبلی کے خطاب کی رسمی کاروائی سے آگے بڑھیں اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عملی اقدام اٹھائیں دیگر سیاسی جماعتیں اس قومی مسئلے پرحکومت کی حمایت کا اعلان کر چکی ہیں اب دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے حکومت کو اپنا فرض ادا کرنا ہے دہشتگردوں کے حملوں میں معصوم جانوں کا ضیاع کسی طوربھی قابل برداشت نہیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ وزیر اعظم ملک کو درپیش اُن سیاسی مسائل کا بھی ذکر کرتے جن کے حل کیلئے اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہیں اور قومی اسمبلی کو اب تک ٹی او آرز نہ بنائے جانے کی وجوہات سے آگاہ کیا جاتا ۔(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے سنگین مسئلے کی سنجیدگی کا احساس نہیں کر رہی اور ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ دوسری طرف عمران خان کی مخالفت میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے فلاحی منصوبوں کے خلاف حکومتی مہم جوئی قابل مذمت ہے پی ٹی آئی کے کارکن ہی نہیں عام شہری بھی اس عمل کو نا پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتا ہے سرکاری سرپرستی میں میڈیا میں کی گئی ایسی یکطرفہ کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ، حکومت سیاسی مخالفت میں ذاتیات پر اترتے ہوئے میڈیا کے ذریعے بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے جس کیلئے پی ٹی آئی میں ہی نہیں عوام الناس نے بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان اس معاملے پر عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تا کہ شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ہو سکے ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.