سانحہ کوئٹہ کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے ‘ کارروائی نہ کی گئی تو اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے ‘ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ، سیاسی قائدین پر غداری کے الزامات نہ لگائے ‘ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ کوئٹہ کے بعد میڈیا کے بعض نمائندوں نے فوج اور حکومت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 اگست 2016 18:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے سہولت کاروں کے خلاف سختی سے ایکشن لینے کی ضرورت ہے ‘ سہولت کاروں کیخلاف ایکشن لئے بغیر اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے ‘ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور سیاسی قائدین پر غداری کے الزامات نہ لگائے ‘ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ کوئٹہ کے بعد میڈیا کے بعض نمائندوں نے فوج اور حکومت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے سہولت کار وں پر ہاتھ نہیں ڈالیں گے تو اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہینگے۔ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے حکومت اور فوج کو تقسیم نہ کرے ۔ بلاوجہ سیاسی قائدین پر غداری کے الزامات نہ لگائے جائیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس داغدار لوگوں کی طویل لسٹ موجود ہے۔ ان کیخلاف سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے میڈیا کے بعض نمائندوں نے فوج اور حکومت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ۔ وزیر اعظم فوج کے سربراہ ہیں یہ تاثر ملنا چاہیے کہ فوج اور حکومت میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔