مودی سرکار پاکستان پر کشمیر میں بدامنی کی الزام تراشیوں کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے ،کانگریس رہنما کامشورہ

کشمیر ہمارا مسئلہ ہے ہم اس پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری رہنے چاہیں ،کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر

بدھ 10 اگست 2016 18:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر نے مودی سرکار سے کہا ہے کہ وہ پاکستان پر کشمیر میں بدامنی کے الزامات لگانا بندکردے کیونکہ یہ بھارت کا مسئلہ ہے ،بی جے پی حکومت پاکستان اور حریت رہنماؤں سے برابری کی سطح پر مذاکرات کرے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مانی شنکر کا کہنا تھاکہ کشمیر ہمارا مسئلہ ہے ہم اس پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری رہنے چاہیں۔ بھارتی حکومت حریت رہنماؤں سے بات چیت کرے ۔ہمیں کشمیری عوام کے ساتھ بات چیت کرنی ہوگی ۔کانگریس رہنما وزیراعظم نریندر مودی کو اس دعوے پر بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا کہ حکومت کشمیر پر اٹل بہاری واجپائی کے راستے پر چل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :