زمین ڈاٹ کام نے سپر ہاٹ پراپرٹی کے نام سے نئی پراڈکٹ متعارف کروادی
ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 اگست 2016 18:31
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اگست2016ء):پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے صارفین کی آسانی کیلئے ایک نئی جدید پراڈکٹ سپر ہاٹ پراپرٹی کے نام سے متعارف کروائی ہے۔اس کے ذریعے سے عام پراپرٹی کی لسٹوں کے مقابلے میں مشتہرین کو 20گنا زیادہ تک کی مرئیت حاصل ہوگی۔سپر ہاٹ پراپرٹی لسٹنگ سرچ نتائج میں 30دنوں کیلئے سر فہرست رہیں گی۔
یہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی پراڈکٹ ہے کہ جس میں سرچ کرنے والے کو مطلوبہ مکان یا دوکان کی ایچ ڈی ویڈیوز اور ہائی ریزولیشن تصاویر نظر آئیں گی۔ پلاٹس کے حوالے سے سپر ہاٹ پراپرٹی کی لسٹنگ میں اس علاقے کی مشہور نشانیاں اور داخلی اور خارجی راستے دکھائیں جائیں گے ‘ جس سے پلاٹ کی نشاندہی کرنے میں مزید رہنمائی حاصل ہوگی ۔(جاری ہے)
اس نئی لسٹنگ میں گھروں اور کمرشل عمارتوں کی ایچ ڈی ویڈیوز بنائی جائیں گی جس میں اُن کے اندرونی اور بیرونی خدوخال واضح طور پر نظر آئیں گے۔
ان ویڈیوز سے نہ صرف پراپرٹی کی تلاش میں وقت کم لگے گا بلکہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کو بھی فیصلہ کرنے میں بہت آسانی حاصل ہوگی ۔شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ویڈیوز زمین ڈاٹ کام کے اپنے میڈیا ایسوسی ایٹس جدید اور بہترین سہولیات سے لیس سازو سامان سے تیار کریں گے ۔جس سے صارفین جو چیز آن لائن ویب سائٹ پر دیکھیں گے‘ حقیقت میں بھی وہی چیز ان کو نظر آئے گی۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ ہم پراپرٹی خریداروں، بیچنے والوں اور سرمایہ کاروں کو جدید ترین تجربات سے مستفید کرتے ہیں تو ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہوتا ہے ۔ سپر ہاٹ پراپرٹی زمین ڈاٹ کام کے کار آمد فیچرز میں ایک اور اضافہ ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے لیئے مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔ زمین ڈاٹ کام کی بنیاد 2006 میں علی خان برادرز نے رکھی تھی۔ آج یہ پورٹل پاکستان کا سب سے بڑا اور قابل اعتماد رئیل اسٹیٹ پورٹل ہے۔ ابھی حال ہی میں بنکاک میں ہونے والی کانفرنس پراپرٹی پورٹل واچ میں زمین ڈاٹ کام کا شمار دنیا کی پانچ بہترین پراپرٹی پورٹلز میں کیا گیا ہے۔ اِس وقت پورٹل کو ہر ماہ 35 لاکھ سے زیادہ لوگ وِزٹ کرتے ہیں اور اس کے پاس 650 افراد کی ٹیم ہے ۔ جبکہ اس کے ساتھ10 ہزار ایجنسیز رجسٹرڈ ہیں اور ملک کے 11 بڑے شہروں میں اس کے دفاتر اور30 شہروں میں اس کی موجودگی ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.