آئی سی آئی پاکستان نے سالوں پرانامردہ مکئی بیج نئی پیکنگ میں سیل کردیا

ICIکمپنی نے ناقص بیج مکئی سپلائی کرکے علاقہ بھرکے زمینداروں کوکنگال کردیا نئی پیکنگ میں مکئی کابیج سالوں پراناتھااورکمپنی نے صحیح ٹائم پربھی نہیں لگوایاجس کی وجہ سے فصل میں دانہ نہیں بنا، ریجنل منیجر آئی سی سی

بدھ 10 اگست 2016 18:43

گگومنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) آئی سی آئی پاکستان نے سالوں پرانامردہ مکئی بیج نئی پیکنگ میں سیل کردیا،ICIکمپنی نے ناقص بیج مکئی سپلائی کرکے علاقہ بھرکے زمینداروں کوکنگال کردیا۔غیرمعیاری بیج کی وجہ سے فصل مکئی میں ایک دانہ بھی نہ بنا۔زمینداروں نے ہزاروں ایکٹر پرکھڑی مکئی کی فصل کاٹ کرضائع کردی۔آئی سی آئی کمپنی کے غیرمعیاری بیج کی وجہ سے زمینداروں کوکروڑوں روپے کاخسارہ۔

مال مویشی،زیورات اوردیگرقیمتی اشیاء فروخت کرکے زمینوں کے ٹھیکے،بل بجلی ودیگراخراجات اداکرنے پرمجبور۔ریجنل مینجرآئی سی آئی پاکستان محمداظہرکے مطابق نئی پیکنگ میں مکئی کابیج سالوں پراناتھااورکمپنی نے صحیح ٹائم پربھی نہیں لگوایاجس کی وجہ سے فصل میں دانہ نہیں بنا۔

(جاری ہے)

زمینداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے آئی سی آئی کمپنی کے خلاف اندراج مقدمہ اورکاروائی کامطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ فصل مکئی کی کاشت کے موقع پرICIپاکستان پرائیویٹ نے سالوں پرانا مردہ مکئی کاہائی کارن11بیج نئی پیکنگ میں سیل کردیا۔آئی سی آئی کاہائی کارن11بیج علاقہ بھرکے سینکڑوں زمینداروں نے ہزاروں ایکٹرپرکاشت کرلیا۔مکئی کی فصل پر زمینداروں کی طرف سے سخت محنت ،کھادیں ،سپرے ودیگراخراجات کے بعدجب مکئی کی فصل اپنے مکمل قد کوپہنچی توفصل میں ایک دانہ تک نہ بنا۔

اس ساری صورت حال سے جب متعلقہ کمپنی کوشکایت کی گئی توانہوں نے اپنے نمائندے اہتشام اورریجنل مینجرآئی سی آئی وہاڑی محمداظہرنے زمینداروں اے ایم اعجازچوہدری،محمدشاہد،پومی بٹ ،مرزااعجازبیگ ودیگرکی فصلوں کاوزٹ کیاتوانہوں نے کمپنی کی طرف سے غیرمعیاری بیج کی سپلائی کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ کمپنی کے نمائندوں نے زمینداروں کودرست ٹائمنگ بھی نہیں بتائی جس کی وجہ سے سل میں دانہ نہیں بنااور زمینداروں کوکروڑوں روپے کاخسارہ ہواہے۔

زمینداروں نے بتایاکہ گگومنڈی اورمضافات میں سینکڑوں زمینداروں نے اپنی ہزاروں ایکٹرپرکھڑی فصل مکئی کاٹ کرضائع کردی ہے۔زمینداروں کاکہناہے کہ مال مویشی،زیورات،پلاٹ اوردیگرگھریلوقیمتی اشیاء فروخت کرکے زمینوں کے ٹھیکے،بل بجلی،ڈیزل کھادودیگراخراجات اداکررہے ہیں۔زمینداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ آئی سی آئی پاکستان کے خلاف اندراج مقدمہ کے بعدزمینداروں کوناقص بیج کی وجہ سے ہونے والاخسارہ لے کردیاجائے۔۔

متعلقہ عنوان :