محمدحفیظ کوانگلینڈکے خلاف آخری ٹیسٹ کھلانا حیران کن فیصلہ ہوگا‘ وقار یونس

پاکستانی شائقین کو ابھی سے نا امیدیا مایوس نہیں ہونا چاہیے، قومی ٹیم کم بیک کر کے سیریز2-2سے برابرکرسکتی ہے، انٹرویو

بدھ 10 اگست 2016 18:43

محمدحفیظ کوانگلینڈکے خلاف آخری ٹیسٹ کھلانا حیران کن فیصلہ ہوگا‘ وقار ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وہیڈکوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ محمدحفیظ کوانگلینڈکے خلاف آخری ٹیسٹ کھلانا حیران کن فیصلہ ہوگا،پاکستانی شائقین کو ابھی سے نا امیدیا مایوس نہیں ہونا چاہیے، قومی ٹیم کم بیک کر کے سیریز2-2سے برابرکرسکتی ہے۔ایک انٹرویومیں وقار یونس نے کہاکہ یونس خان کے بجائے محمد حفیظ پر زیادہ تنقید اس لئے ہورہی ہے کہ آس کا ایشیاء سے باہر ٹریک ریکارڈ زیادہ اچھانہیں رہاہے۔

جہاں وہ کبھی اچھاکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔اس لئے یہ سیریز آس کیلئے ”بننے یابگڑنے“ والے مقام جیسی حیثیت رکھتی تھی۔سیریزمیں اب تک وہ جس طرح آوٴٹ ہورہاہے،میں تو یہ کہنے پر مجبورہوگیاہوں کہ ’کیا تم اس طریقے سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہو؟‘۔

(جاری ہے)

حفیظ اننگزکے آغازمیں ہی بہت جلدی شاٹس کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔دوسری جانب،سمیع اسلم کو دیکھیں ،وہ صرف20 سال کا ہے اور مکمل بیٹسمین لگتاہے۔

وہ باڈی کے بہت قریب سے کھیلتاہے۔محمدحفیظ باڈی سے دوررہ کر اور اننگز کے آغازمیں ہی شاٹس کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔محمد حفیظ کے جلدآوٴٹ ہونے سے اننگزکے آغازمیں ہی پاکستان ٹیم پر بہت زیادہ دباوٴ آجاتاہے خصوصاً جب ٹیم کا اہم بیٹسمین یونس خان بھی جدوجہد کررہا جبکہ اسد شفیق سے بھی اچھا پرفارم نہیں ہورہا انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اظہر علی کے ساتھ ایک تکنیکی مسئلہ ہے امید ہے وہ اسے جل حل کرلے گا اس نے پہلے بھی انگلینڈ میں پرفارم کیا ہے اس لئے اس پر زیادہ تنقید نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حفیظ کو اوول ٹیسٹ میں لیا جاتا ہے تو اس پر مجھے بہت حیرانگی ہوگی ہم نے سمیع کو چانس دیا اس نے بہترین پرفارمنس دی حفیظ کی جگہ افتخار کو کھلانا زیادہ بہتر ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ابھی ہم نے سیریز ہیں ہاری ہم برابر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

متعلقہ عنوان :