ترکی نے 112 کاروباری افراد کو بھی گرفتار کر لیا

بدھ 10 اگست 2016 18:45

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء ) ترک پولیس نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد جاری اقدامات کے تحت ملک کے مختلف صوبوں میں 112 کاروباری افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ان افراد کو فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں اب تک 16 ہزار افراد کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور یہ گرفتاریاں اس سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ ترک حکومت فوجی بغاوت کا الزام امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی گزارنے والے ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کرتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :