مجوزہ آئین کے حق میں 61.35 فیصد ووٹ پڑے، تھائی الیکشن کمیشن

بدھ 10 اگست 2016 18:45

تھائی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء ) تھائی لینڈ میں فوجی حمایت یافتہ مجوزہ آئین پر ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں 61.35 فیصد رائے دہندگان نے اس آئین کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات تھائی الیکشن کمیشن کی طرف سے آج بدھ کے روز حتمی نتائج پیش کرتے ہوئے کہی گئی ہے۔ اتوار کے روز ہونے والے اس ریفرنڈم کو وزیراعظم پرائیوتھ چن اوچا کی فتح اور ان کی عوامی مقبولیت کی دلیل قرار دیا جا رہا ہے۔ آرمی سربراہ چن اوچا نے 2014ء میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔ مجوزہ آئینی مسودے کے خلاف 38.65 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔۔

متعلقہ عنوان :