فیصل آباد، ‘ سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں ضلعی انتظامیہ چودہ اگست سادگی سے منائے گی

بدھ 10 اگست 2016 18:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) وفاقی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ چودہ اگست سادگی سے منائے گی‘ سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں یوم آزادی کے موقع پر شہرمیں ہونے والی کئی اہم تقریبات منسوخ کر دی گئیں‘ آن لائن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر شہر بھرمیں کئی اہم تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل بھی دی جا چکی تھی لیکن سانحہ کوئٹہ کے باعث محکمہ داخلہ کی ہدایت پر اب ضلعی انتظامیہ جشن آزادی کی تقریبات سادگی سے منائے گی‘ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والی تمام اوپن تقریبات بھی منسوخ کر دی ہیں‘ اسی طرح اہم شاہراہوں پر لگائے جانے والے جشن آزادی کیمپس بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :