وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کی سربراہی میں سکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی کااجلاس

حکومت پنجاب نوجوانوں کو جدید فنی تربیت اور با عزت روزگار کی فراہمی کے لئے شارٹ ٹرم اقدامات کر رہی ہے ‘راجہ اشفاق سرور متحدہ امارات میں پاکستانی ہنر مند لیبر فورس کی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے نوجوانوں کو شارٹ کورسز کروائے جا رہے ہیں‘صوبائی وزیر کا اجلاس سے خطاب

بدھ 10 اگست 2016 18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو جدید فنی تربیت ، روزگار کی فراہمی اورسرکاری تعلیمی اداروں میں ٹیکنیکل کورسز کے ذریعے2018ء تک 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند لیبر فورس میں شامل کرے گی،صوبہ کے فنی تربیت کے اداروں کی تنظیم نو ، نصاب کو جدید ضروریات سے ہم آہنگ کرنے اور تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات وزیر اعلی ، شہباز شریف کی طرف سے اس مقصد کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - صوبائی وزیر زکواۃ و عشر ملک ندیم کامران ، چیئر مین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان ،ٹیوٹا، پنجاب سکلڈ ڈویلپمنٹ فنڈ ، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے علاو پنجاب ہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگرتمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی - اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق 2018 تک 20 لاکھ نوجوانوں پر مشتمل ہنر مند افرادی قوت کی تشکیل کے لئے صوبہ پنجاب کے پبلک سیکٹر میں قائم فنی تربیت کے اداروں کے نصاب ، تربیتی طریقہ کار اور انتظامی امور کی اپ گریڈیشن کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد سکل ڈویلپمنٹ کے تحت تربیت فراہم کی جار رہی ہے جبکہ سرکاری سکولوں میں شام کے اوقات میں طالب علموں کو پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ذریعے ہنر کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے - متحدہ امارات میں پاکستانی ہنر مند لیبر فورس کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے نوجوانوں کو شارٹ کورسز کروائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مالی سال2016-17 ء میں پنجاب کے مختلف ٹیکنیکل ٹریننگ کے اداروں کے ذریعے 5لاکھ 50ہزار نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے جبکہ استعداد کار ، معیار اور مناسب گورننس سسٹم کے ذریعے لیبر ایکسپورٹ میں بھی اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صنعتی و معاشی ترقی کے لئے ڈیمانڈ کے مطابق ہنر مند افرادی قوت ،مقابلے کے رحجان پر مبنی جدید فنی تربیت کی فراہمی اور سنٹرل آف ایکسیلینس کے قیام کے علاوہ ہنر مند خواتین کی تعداد میں اضافے ، پالیسی میکنگ اور مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی ہنر مند افراد کی کھپت میں اضافے کے لئے سکلڈ ڈویلپمنٹ سیکٹوریل پلان 2015-18 متعارف کروایا گیا ہے - راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ فنی تربیت کے اداروں کی خود مختار ایگزامینیشن باڈی کا قیام ،کنسلٹنٹ فرم کے ذریعے ٹیکنیکل معاونت ، پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تربیت حاصل کرنے والوں کے لئے ملازمت کی فراہمی کے علاوہ لیبر مارکیٹ مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کو فعال کر کے ایسا موثر میکانزم وضع کیا جائے جس کے ذریعے نہ صرف تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کی معلومات اور صوبہ پنجاب کے انڈسٹریل سیکٹر کی تمام معلومات کا ڈیٹا موجود ہو - شرکاء نے تربیتی اداروں کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں -

متعلقہ عنوان :