اورنج لائن منصوبہ دنیا بھر میں پاکستانی ماہرین کی محنت کا جیتا جاگتا ثبوت ہو گا-خواجہ احمد حسان
محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:53
لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) اورنج لائن سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی ہے کہ ٹکٹ‘پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات وصول کرنے کے لئے حاجی کیمپ آنے والے عازمین کی سہولت کی خاطر علاقے میں نکاسی آب کا نظام فوری طور پر بہتر کیا جائے اورنکلسن روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنانے کے لئے فوری طور پر اس کے ایک طرف اسفالٹ کی تہہ بچھا دی جائے۔
مون سون کے دوران حاجی کیمپ کے اندر جمع ہونے والے بارشی پانی کے فوری نکاس کے لئے مستقل طور پر سکرمشین اور ڈی واٹرنگ سیٹوں کا انتظام کیا جائے ۔ پورے ملک کی نظر یں اس وقت اورنج لائن منصوبے پر ہیں‘تکمیل کے بعد یہ دنیا بھر میں پاکستانی انجینئرز‘ماہرین او راس سے وابستہ تمام افراد کے پختہ عزم‘ محنت اور جانفشانی کا جیتا جاگتا ثبوت ہو گا‘ تمام متعلقہ محکمے اور کنٹریکٹر چیلنج سمجھ کر اسے مکمل کریں اور ہر مرحلے پر عوامی سہولت کا خصوصی طور پر خیال رکھیں- وہ گزشتہ روز لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے - اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 43فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے -ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا55 فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹو کا39فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا38فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا43فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے اور اسے شیڈول کے مطابق سال رواں کے آخر تک مکمل کرنے کے لئے تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں-خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی مشکلات سے بچنے کے لئے اورنج لائن منصوبے سے متعلقہ ہیوی مشینری اور پری کاسٹ کئے جانے والے ٹرانزم اور گرڈرز وغیرہ کی ایک سے دوسری جگہ نقل و حمل کے دوران ٹریفک پولیس کے پائلٹ ان کے آگے آگے چلیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.