سانحہ کوئٹہ، عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کیا گیا، یوم سوگ

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:54

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) سانحہ کوئٹہ پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں دوسرے روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیااور یوم سوگ منایا گیا،وکلا فوری نوعیت کے مقدمات میں بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔پاکستان بار کونسل نے تین جبکہ پنجاب بار کونسل نے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔

ملک بھر کی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں دوسرے روز بھی عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ جاری ہے،جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی،لاہور کی ایوان عدل،سیشن کورٹ،ضلع کچہری،کینٹ کچہری اور ماڈل ٹاون کچہری سمیت لاہور ہائیکورٹ میں بھی عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا گیا،سانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سات روز ،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے تین روز جبکہ لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی سات روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے ،سوگ کے دوران تمام وکلا سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے ،سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں آج سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تعزیتی اجلاس منعقد کیا جائے گا،جس کی صدارت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعہ سے پوری قوم غم کی کیفیت میں ہے۔حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے عملی اقدامات کرئے اور کومبنگ آپریشن کو تیز تر کرتے ہوئیدہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :