فینسی نمبر پلیٹو ں اور کا لے شیشوں والی گا ڑیوں کے خلا ف کا روائی تیز کی جا ئے ،مکیش کما ر چا ؤ لہ

بدھ 10 اگست 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)سندھ کے وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کما ر چا ؤ لہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے افسرا ن ٹیکس ریکوری کی مہم کو مزید تیز کر دیں اور اپنے اہدا ف کو جلد از جلد حا صل کریں ۔یہ با ت انہو ں نے بدھ کو اپنے دفتر میں ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن عبدالر حیم شیخ اور ڈی جی شبیر احمد شیخ نے بھی شر کت کی ۔

انہو ں نے کہا کہ محکمے میں افسرا ن کو طویل عرصے سے عہدے پر تعیناتی کی پالیسی کی حو صلہ شکنی کی جا ئے اور افسرا ن کو مختلف شعبوں میں رکھا جا ئے تا کہ کرپشن کے امکا نا ت کو کم سے کم کیا جا ئے ۔صوبا ئی وزیر برائے ایکسا ئزا ینڈ ٹیکسیشن نے مزید کہا کہ عوام کو زیا دہ سہو لیا ت فرا ہم کی جا ئیں کسی بھی قسم کی شکا یت کا مو قع نہیں ملنا چاہئے بصو ر ت دیگر افسرا ن کے خلا ف سخت تا دیبی کا روائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے ایک مر تبہ پھر غیر رجسٹر ڈ گا ڑیو ں کے ما لکا ن کو خبر دا ر کر تے ہو ئے کہا کہ وہ فو ر ی طور پر گا ڑیو ں کو رجسٹر ڈ کر وائیں ۔صوبا ئی وزیر ایکسا ئز نے محکمہ ایکسا ئز کے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ فینسی نمبر پلیٹو ں اور کا لے شیشو ں والی گا ڑیو ں کے خلا ف بھی کا روائی کو تیز کریں اور اس مہم کے دورا ن کو ئی ر عا یت نہ بر تی جا ئے انہو ں نے کہا کہ غیر رجسٹر ڈ گا ڑیو ں کے ما لکا ن /ڈرائیورز کے خلا ف مقدمہ در ج کر نے کے علا وہ گا ڑیو ں کو بھی ضبط کیا جا سکتا ہے ۔