نئے وزیر اعلی کے کراچی کی صفائی کے احکامات کارگر ثابت ہونا شروع
کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کچرا اٹھانے والی گاڑیاں نظر آنے لگیں،بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرزنے صفائی پر معمور عملے کی فہرست طلب کرلی
بدھ 10 اگست 2016 18:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے تین مرتبہ احکامات کو نظر انداز کرنے والے بلدیاتی ادارے نئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے احکامات کے سامنے آہنی دیوار بننے سے قاصر نظر آرہے ہیں،گزشتہ دن دئیے گئے احکامات جس میں اڑتالیس گھنٹوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو درست کرنے کا کہا گیا تھا اس کے مثبت نتائج ظاہر ہوئے ہیں ،پہلے دن لانڈھی،کورنگی،منظور کالونی،محمودآباد،لائینز ایریا،اولڈ سٹی ایریاز،لیاقت آباد،نیو کراچی ،اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر مضافاتی علاقوں سے کچرا اٹھتا نظر آنے پر شہریوں کو خوش گوار حیرت ہوئی،کراچی کی تمام ضلعی بلدیات کے ایڈمنسٹریٹرز نے اپنے ضلعوں کے اعتبار سیصفائی پر معمور تمام عملے کی فہرست طلب کر لی ہے جس کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے ایسے تمام مسلم وغیر مسلم سینیٹری اسٹاف جو اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر نہیں ہیں انکے خلاف کاروائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی سندھ کے سخت احکامات کو ضلعی بلدیاتی ادارے خاص اہمیت دے رہے ہیں جس کیوجہ کسی قسم کی رعایت کا نہیں دیا جانا ہے،اسوقت بلدیاتی اداروں سمیت سندھ کے دیگر محکموں میں واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ افسران وملازمین کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جائے غیر ضروری اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کو فوری طور پر فارغ کر دیا جائے اور ضروری سروسز کے محکمات میں متحرک افسران وملازمین کو تعینات کیا جائے اس امر کو سامنے رکھتے ہوئے سندھ حکومت اور بلدیاتی افسران وملازمین میں پرفارمنس دکھانے کا رحجان نظر آرہا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.