سانحہ کوئٹہ :پیر محل میں جشن آزادی کی سرکاری وغیر سرکاری تقریبات منسوخ

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:59

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) سانحہ کوئٹہ کے بعد تحصیل پیرمحل میں جشن آزادی کی پرچم کشائی کے علاوہ تمام سرکاری وغیر سرکاری تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

اقبال پارک پیرمحل میں گذشتہ 22سال سے منعقدہونے والا گرینڈ کراٹے شو اور تمام ثقافتی ڈرامے ملتوی تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تحصیل پیرمحل میں جشن آزادی 14اگست سابقہ روایات کے مطابق شایان شان طریقہ سے منانے کی تیاریاں عروج پر تھیں مگر سانحہ کوئٹہ میں وکلاء صحافیوں اور مریضوں کو دہشت گردی کا بنائے جانے کے سوگ میں تحصیل پیرمحل میں جشن آزادی کی پرچم کشائی کے علاوہ تمام سرکاری وغیر سرکاری تقریبات منسوخ کردی گئیں اقبال پارک پیرمحل میں گذشتہ 22سال سے منعقدہونے والا گرینڈ کراٹے شو اور تمام ثقافتی ڈرامے ملتوی کردیے 14اگست کو شہداء ضر ب عضب اور آرمی پبلک سکول کے شہد ا اور سانحہ کوئٹہ کے شہد اکے لیے قرآن خوانی اور دعاہوگی

متعلقہ عنوان :