جنید خان نے ایک بار پھر انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے کی خبرؤں کی تردید کردی

ٹیم میں شامل نہ ہونے پر مایوس ضرور ہوں لیکن کبھی انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلنے کی بات نہیں کی، جنید خان

بدھ 10 اگست 2016 19:16

جنید خان نے ایک بار پھر انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے کی خبرؤں کی تردید ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلنے کی بات نہیں کی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شامل نہ ہونے پر مایوس ضرور ہوں لیکن وطن چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا ہے ،مکمل فٹ ہوں اور ٹیم میں شمولیت کیلئے سخت محنت جاری رکھوں گا۔یاد رہے کہ جنید خان کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :