بیٹنگ تکنیک تبدیل کرکے یونس خان کو نقصان ہوا، مدثر نذر

بدھ 10 اگست 2016 19:16

بیٹنگ تکنیک تبدیل کرکے یونس خان کو نقصان ہوا، مدثر نذر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کے ڈائیریکٹر اکیڈمی مدثر نذر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشن پاکستان کے مطلب کی تھیں اس کے باوجود ہار گئے جس پر انہیں افسوس ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمی مدثر نذر نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کومشکل کنڈیشن نہیں ملیں ،اچھی کنڈیشن کے باوجود پاکستان اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکا۔مدثر نذر کا کہنا ہے کہ یونس خان نے ہر سیریز میں عمدہ پرفارمنس دی لیکن اس بار انہوں نے تکنیک تبدیل کی جس کی وجہ سے وہ بڑا اسکور نہیں کرسکے۔