ریو اولمپکس میں سوئمنگ پول کا پانی حیران کن طور پر نیلے سے ہرا ہوگیا

پانی کا رنگ تبدیل ہونا حیران کن ہے،پانی ہرا ہونیکی وجوہات جاننے میں مصروف ہیں ، اولمپکس آرگنائزر

بدھ 10 اگست 2016 19:20

ریو اولمپکس میں سوئمنگ پول کا پانی حیران کن طور پر نیلے سے ہرا ہوگیا

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) برازیل میں جاری ریو اولمپکس کے دوران اس وقت لوگ حیران رہ گئے کہ جب سوئمنگ پول کا پانی نیلے سے تبدیل ہو کر ہرا ہوگیا۔ریو اولمپکس میں ڈائیونگ کے مقابلے کے دوران اس وقت لوگوں کی حیرت دیکھنے والی تھی کہ جب سوئمنگ پول کا پانی نیلے سے تبدیل ہو کر ہرا ہوگیا۔

(جاری ہے)

پانی کے رنگ کی تبدیلی کے بعد آرگنائزر ایک دوسرے کا منہ ہی دیکھتے رہ گئے جب کہ اولمپکس کمیٹی نے میچ کو ملتوی یا منسوخ کرنے کے بجائے ہرے پانی میں ہی مقابلہ مکمل کرایا۔

مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے برطانوی سوئمر نے پانی کا ہرا رنگ دیکھ کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی حیرت سے بھرپور ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کیا ہوگیا ہے جب کہ اس حوالے سے جب آرگنائزر سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پانی کا رنگ تبدیل ہونا حیران کن ہے تاہم اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے جب کہ ڈائیونگ پول تالاب کا منظر پیش کرتا رہا۔

متعلقہ عنوان :