چین میں ہوائی سفر کے دوران نامناسب رویہ اختیار کرنے والے مسافروں پر بھاری جرمانہ عائد کئے جانے کا قانون منظور
بدھ 10 اگست 2016 19:20
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ نئے قوانین کے مطابق ہوائی سفر کے دوران ناروا سلوک برتنے والے مسافروں پر 50ہزار یوآن تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ۔
(جاری ہے)
سول ایوی ایشن کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ نئے قوانین کے مطابق دوران پروازموبائل فون استعمال کرنے ، سگریٹ نوشی کرنے ، زبردستی کسی دوسری نشست پر بیٹھنے ، فضائی عملہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے ،لڑائی جھگڑا کرنے ، افواہیں پھیلانے اور مسافروں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے لوگوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ،مسافروں کی طرف سے ایسا برتاؤ جو کہ فوجداری قوانین کے مطابق جرم نہ ہو لیکن سول ایوی ایشن انتظامیہ کے قوانین کے خلاف پایا جائے تو ایسے سلوک پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات مسافروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے اٹھائے جا رہے ہیں ۔ قوانین کے مطابق ایسے پائلٹس جو کہ دوران پرواز کسی بھی قسم کی خلاف ورزی میں مرتکب پائے گئے ان کا لائسنس بھی دوسال کے لئے منسوخ کر دیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.