حکومت عوا م کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے‘ محمد اقبال چنڑ

صوبہ کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ‘ صوبائی وزیر کوآپریٹو

بدھ 10 اگست 2016 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء)صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوا م کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے ،صوبہ کی تمام کوآپریٹو ہا?سنگ سوسائٹیوں میں ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،عرصہ دراز سے جنوبی لاہور کے باسی گندے پانی کے نکاس کے مسائل سے دو چار تھے مگر انتہائی جامع حکمت عملی اپناتے ہو ئے اس سلسلے میں اربوں روپے کی لاگت سے جدید ٹرنک سیوریج بچھانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کی تکمیل کے بعدجنوبی لاہور کے علاقوں کو سیوریج جیسے مسائل سے نجات حاصل ہو جائے گی۔

اس امر کا اظہار انہوں نے مختلف سوسائٹیوں کے وفودسے ملاقات کر تے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ روڈ اور کنال بنک روڈ پر ڈالے جانے والے سیوریج کا جائزہ تشکیل کردی کمیٹی اپنی مختلف میٹنگز میں باقاعدگی سے لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نیسپاک نے اس سلسلے میں جو رپورٹ تیار کی اس میں اس منصوبے پر16290ملین روپے خرچ ہونگے اور3لاکھ38ہزار800کنال رقبہ پر مشتمل رہائشی علاقہ اس سے مستفید ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو سوسائٹیوں کی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مکینوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔