انسداد ڈینگی ،ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے کیخلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے‘شہریار سلطان
تمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی ،جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی‘سیکرٹری کوآپریٹو کا اجلاس سے خطاب
بدھ 10 اگست 2016 19:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹاؤن ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے،اس سلسلے میں تمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ دروغ گوئی،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔
اس امر کا اظہار سیکرٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان نے ٹاؤن ایڈمنسٹریشن آ فس ا قبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت، پی ایچ اے،واسا،ایل ڈی اے، کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ،ایل ڈبلیو ایم اے ،محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
سیکرٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ڈینگی سرو یلنس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹا?ن بھر میں 44 کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور 121 قبرستان واقع ہیں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ان کی مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹا? ن بھر میں57مقامات پر واٹر باڈیز ہیں جن میں محکمہ فشریز نے ڈینگی لاروے کو تلف کرنے کے لئے مچھلیاں چھوڑ دی ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ مختلف ٹیموں نے ٹاؤن بھر میں آؤٹ ڈور کی سطح پر3029 سپاٹ اور5575 کنٹینر چیک کئے جبکہ انڈور کی سطح پر20143سپاٹ اور53752 کنٹینر چیک کئے۔چیکنگ کے دوران متعدد مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔انہو ں نے مزید بتایا کہ ٹاؤن بھر کی کل آبادی1179432 نفوس پر مشتمل ہے جبکہ271756 مکانا ت ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.