اقتصادی راہداری توانائی منصوبوں میں مشینری کوڈیوٹی چھوٹ درست قدم ہے‘خادم حسین
توانائی بحران کے خاتمہ سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویڑن پورا ہوگا‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور
بدھ 10 اگست 2016 19:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر اہم پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے پلانٹس و مشینری کو درآمدی ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دینے کے فیصلہ کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پنجاب و ملک بھر میں کول پاور پراجیکٹ و دیگر پراجیکٹ کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے گی اور ان پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی و غیر ملکی انویسٹر کو سہولیات میسر ہونگی۔
خادم حسین نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے بدترین لوڈ شیڈنگ نے صنعتی پیداوار کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث ملکی برآمدات میں بھی کمی واقع ہورہی ہے توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مشینری و آلات پر ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کے حکومتی فیصلہ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور منصوبوں کی تکمیل سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویڑن پورا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کاری میں بھی مزید اضافہ ہوگا جس سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور حکومت کو بیرونی قرضے لینے سے نجات مل جائے گی۔
مزید قومی خبریں
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.