حج سکینڈل ، مجھے پھنسایا گیا تمام کردار بے نقاب کروں گا ٗحامد سعید کاظمی

میرادامن صاف اور ضمیر مطمئن ہے ٗعدلیہ میرے مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر کرے ٗسابق وزیر کا بیان

بدھ 10 اگست 2016 19:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے اڈیالہ جیل سے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے سیاسی فرقہ وارانہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میں ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہا ہوں۔ میرادامن صاف اور ضمیر مطمئن ہے ٗعدلیہ میرے مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر کرے۔

(جاری ہے)

میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی انا کا اسیر ہوں ٗبہت جلد میری بے گناہی پوری طرح آشکار ہوجائیگی ٗ مجھے سازش کے تحت پھنسا کر میرے خاندانی وقار کو مجروح کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اس منصوبہ کی جڑیں دور تک پھیلی ہوئی ہیں۔

وقت آنے پر میں اس سازش کو کے تمام کرداروں کو بے نقاب کروں گا۔چھ سال کی تحقیق و تفتیش میں مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ مجھے سنائی گئی سزا کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میرے مقدمے میں عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے۔ مجھے ثبوتوں نہیں مفروضوں کی بنیاد پر سزا سنا کر انصاف کا قتل کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مجھے عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان مجھے انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ میں نے ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے اپنے مریدوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :