قومی اسمبلی میں ٗوقفہ سوالات کے آغاز میں وزراء کی عدم موجودگی پر ڈپٹی سپیکر نے ناراضگی کا اظہار ٗسخت کارروائی کا عندیہ

بدھ 10 اگست 2016 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں بدھ کو وقفہ سوالات کے آغاز میں وزراء کی عدم موجودگی پر ڈپٹی سپیکر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سید نوید قمر نے کہا کہ وزراء نہیں آتے‘ متبادل وزراء بھی نہیں آتے، وزیراعظم کو خط لکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے، چیئر کی جانب سے بھی اس بارے میں وقتاً فوقتاً احکامات جاری کئے جاتے ہیں، اس پر سخت ایکشن لیں گے۔

متعلقہ عنوان :